<p>کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام میں گزشتہ روز شروع ہوا ملی ٹنٹ مخلاف آپریشن (انکاؤنٹر) آج 30 گھنٹوں کے بعد ختم ہو گیا۔ فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا، جو کہ کالعدم عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھے۔</p><p>انکاؤنٹر کے دوران دو فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے جو بعد میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئے۔</p><p>حکام کے مطابق علاقے میں مزید تلاشی مہم جاری ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔</p>